7

آئی فون X سامنے آتے ہی سام سنگ نے ’فولڈ‘ ہوجانے والے سمارٹ فون کا اعلان کردیا

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ایکس سامنے آتے ہی سام سنگ کی طرف سے ایسا سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیاجس کی خصوصیات جان کر آپ کا دل کرے گا کہ ابھی خرید لیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کا یہ نیا ماڈل کاغذ یا پلاسٹک کی طرح ’فولڈ‘ ہونے کی صلاحیت کا حامل ہو گاجو گلیکسی نوٹ برانڈ کے تحت آئندہ برس متعارف کروایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ’کو ڈونگ جن ‘نے سیؤل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کمپنی کے سربراہ کی حیثیت سے میں کہوں گا کہ اگلا سال ہماری منزل ہے جس میں ہم تمام مسائل دور کرنے کے بعد اپنا یہ نیا ماڈل متعارف کروا دیں گے۔‘‘تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس فون کی تیاری میں انہیں کس طرح کے مسائل درپیش ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’چونکہ یہ فون فولڈ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو گا چنانچہ کمپنی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ اس قدر باریک فون کی تیاری ہی ہو گا جو فولڈ ہو سکے۔‘‘

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں